جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پھر پہلا نمبر

صوبہ پنجاب کا دارالخلافہ لاہور ایک مرتبہ پھر دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آج صبح آلودگی 401 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی شہر نئی دہلی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے جس کی فضا میں آلودگی 369 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس فہرست میں عراقی دارالحکومت بغداد 179 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

اسی طرح پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے۔

کراچی کی فضا میں آلودگی 170 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.