دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں آج لاہور پہلے نمبر پر رہا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ لاہور میں فضائی آلودگی 178 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کا سب سے بڑا شہر کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آج کراچی کا میں فضائی آلودگی 169 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی ہے۔
ایئرکوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بغداد تیسرے نمبر پر ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں فضائی آلودگی 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔
Comments are closed.