قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیر پاؤ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ہدف تنقید بنالیا۔
صوابی میں اجتماع سے خطاب میں آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے کہتے تھے نواز شریف اور آصف زرداری چور ہیں، اب خود اُن پر کیسز بن گئے تو کہتے ہیں یہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو غیر آئینی نہیں آئینی طریقے سے ہٹایا، جس کے بعد ہی انہوں نے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔
آفتاب شیر پاؤ نے مزید کہا کہ سائفر ڈرامے کے بعد پاکستان کے دیگر ممالک سے تعلقات کو نقصان پہنچا۔
ان یہ بھی کہنا تھا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے سے مہنگائی کی نئی لہر آئے گی۔
Comments are closed.