بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آغا سلمان نصف سنچری پر خوش، مزید اچھی پرفارمنس دینے کیلئے پُرعزم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان نے نیدرلینڈز کے خلاف نصف سنچری بنانے پر خوش کا اظہار کیا ہے جبکہ آئندہ مزید اچھی پرفارمنس دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔ 

 روٹرڈیم میں ٹیم کی کامیابی میں کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آغا سلمان کا کہنا تھا کہ روٹرڈیم کی وکٹ سلو ہے، اگر بولر لینتھ پر بولنگ کرتا ہے تو مشکل ہوتی ہے۔ 

پاکستانی بولر محمد نواز کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

آغا سلمان نے کہا کہ نصف سنچری کرنے پر خوش ہوں، کوشش ہوتی ہے کہ ہمیشہ اپنا بہترین دوں۔

پاکستانی بیٹر کا کہنا تھا کہ رضوان سینیئر پلیئر ہیں، انہوں نے آج کافی رہنمائی کی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ اگلے میچ میں بھی اچھا اسکور کروں، ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.