بدھ30؍ذوالحجہ 1444ھ 19جولائی 2023ء

آغا سراج کے اثاثوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر عدالت نیب حکام پر برہم

کراچی کی احتساب عدالت نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے اثاثوں کی تفصیلات پیش نہ کرنے پر نیب حکام پر برہمی کا اظہار کیا۔

 آغا سراج درانی اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے سوال کیا کہ گزشتہ سماعت پر رپورٹ مانگی تھی آج بھی نہیں پیش کی، کیا یہ ہے نیب کی کارکردگی؟

آغا سراج کے وکیل ایڈووکیٹ رحمٰن غوث نے کہا کہ آغا سراج درانی کے خلاف نیب ریفرنس نہیں بنتا۔

عدالت نے کہا کہ ریفرنس میں شامل اثاثہ جات کی فہرست میں موجود اشیاء کی قیمت کا تعین تو کرنا پڑے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی درخواستِ ضمانت سماعت کے لیے منظور کر لی۔

احتساب عدالت نے کہا کہ ایک چیز 20 سال پہلے 10 لاکھ میں خریدی گئی تھی وہ اب 20 کروڑ کی ہو گی، مختیار کار کے پاس گاڑیوں وغیرہ کی قیمتوں کا تعین کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ پورے ریفرنس کی رقم گنی جائے گی صرف ایک شخص کی نہیں ہو گی، ہمیں آخری موقع دیں رپورٹ جمع کرا دیں گے۔

عدالت نے آغا سراج کی پراپرٹی و دیگر اثاثوں سے متعلق تخمینہ رپورٹ طلب کر لی۔

احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 5 اگست تک ملتوی کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.