جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آصف نے عبداللّٰہ شفیق کو کپتانی کیلئے بہترین انتخاب قرار دیدیا

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے اوپنر عبداللّٰہ شفیق کو کپتانی کیلئے بہترین انتخاب قرار دے دیا۔

گزشتہ دنوں کرکٹ ویب سائٹ کرکٹ پاکستان کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ موجودہ کپتان بابر اعظم کو تمام فارمیٹس میں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عبداللّٰہ شفیق نے حالیہ دنوں میں زبردست کھیلا ہے تاہم وہ اپنی شاٹ سلیکشن پر مزید محنت سے پاکستان کرکٹ میں طویل عرصے تک کپتان کے طور پر بہت کامیاب ہو سکتے ہیں۔

سابق فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان مقرر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ریورس گیئرز کا سہارا لینے کی بالکل ضرورت نہیں، پاکستان کو اگلے 10 سال کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.