پیر14؍ربیع الثانی 1445ھ30؍اکتوبر 2023ء

آصف علی زرداری کی نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات، تجاویز پر گفتگو

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر آصف زرداری نے کارکنوں کو آئندہ عام انتخابات سے متعلق تجاویز پیش کیں۔ 

سابق صدر نے کارکنوں کی تجاویز کو غور سے سنا اور کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی سیاست کرتی ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ عام انتخابات میں حصہ لے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.