پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری کا ڈیرہ بگٹی کی تحصیل بیکڑ میں جلسے کا وقت تبدیل کردیا گیا۔
سابق نگراں وفاقی وزیر داخلہ و رہنما پیپلز پارٹی سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں پیپلز پارٹی کے ہونے والے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
رہنما پیپلز پارٹی سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں جلسے کے سلسلے میں کارکنوں سے ملاقاتیں کی اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، 8 جنوری کو ہونے والا جلسہ اسموگ کی وجہ سے ایک روز آگے بڑھا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسموگ کے باعث آصف زرداری کل جلسے میں شریک نہیں ہو سکیں گے، کل ہونے والا جلسہ اب 9 جنوری کو ہوگا۔
Comments are closed.