سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے سندھ کے شہر لاڑکانہ، دادو، شہدادکوٹ اور قمبر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بندش کا نوٹس لیا گیا ہے۔
آصف علی زرداری نے وزیرِ توانائی سندھ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی سیکریٹری پاور سے فوری رابطہ کیا جائے، لاڑکانہ سمیت تمام متاثرہ اضلاع کی بجلی فوری بحال کی جائے۔
آصف علی زرداری کی ہدایت پر وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کی جانب سے سیکریٹری پاور ڈویژن سے رابطہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزیرِ توانائی سندھ کے مطابق وزیر توانائی سندھ متاثرہ جگہ پہنچ کر خود کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
وزیرِ توانائی سندھ امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ سی ای او سیپکو سمیت تمام افسران اور سیپکو اہلکار متاثرہ جگہ پر موجود ہیں، ٹرانسمیشن لائن کے پول گرجانے سے ترسیلی نظام میں خرابی ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ ترسیلی نظام میں خرابی سے لاڑکانہ، دادو اور دیگر اضلاع میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔
وزیرتوانائی سندھ امتیاز شیخ کے مطابق کام جاری ہے، امید ہے آج شام تک تمام اضلاع میں بجلی بحال کردی جائےگی۔
Comments are closed.