پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس لاہور میں ملاقات کے بعد جھنگ کی سیاسی شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئیں۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے این اے 109 کے حیدر بخاری اپنے والد شہریار بخاری کے ساتھ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
نواب طاہر سیال اور ناصر عباس سیال پی ٹی آئی چھوڑ کر جبکہ فہیم احمد خان مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر پی پی پی میں شامل ہوئے۔
اس موقع پر پی پی پی ضلع جھنگ کے جنرل سیکریٹری نواز خان اور عبدالقادر شاہین موجود تھے۔
Comments are closed.