بدھ 7؍محرم الحرام 1445ھ26؍جولائی 2023ء

آصف زرداری کی پارٹی کے وزراء کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت

سابق صدر آصف علی زرداری نے حالیہ بارش کے پیش نظر پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزراء کو اپنے حلقوں میں پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ بلدیاتی چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین، میئر، ڈپٹی میئر اور کونسلر اپنا کردار ادا کریں۔ 

آصف زرداری نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بعد پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، راجن پور اور رحیم یارخان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے سندھ میں زراعت کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے کھجور اور آم کی پیداوار کو نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.