پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتحادیوں کے ساتھ ہونے والی بات چیت پر مشاورت اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ جبکہ
سابق صدر آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور حکومتی رویے پر بھی بات چیت کی گئی۔
آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نےحکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے آئینی اقدام کے مؤثر ہونے پر اتفاق کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں آصف علی زرداری کے ہمراہ رخسانہ بنگش موجود تھیں، جبکہ جے یو آئی کے وفد میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا صلاح الدین ایوبی اور انجینئر ضیاء الرحمان شامل تھے۔
Comments are closed.