جمعرات7؍ربیع الثانی 1444ھ 3؍نومبر 2022ء

آصف زرداری کی عمران خان کے جلوس پر فائرنگ کی مذمت، جلد صحتیابی کی دعا

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے جلوس پر فائرنگ کی مذمت کی ہے۔

حملہ آور کی جانب سے ایک برسٹ کیا گیا ہے، جس کے بعد ایک اور گولی چلائی گئی ہے۔

اپنے ایک بیان میں آصف علی زرداری نے عمران خان اور دیگر کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔ 

سابق صدر نے اس موقع پر مزید کہا کہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائی جائے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.