سابق صدر آصف علی زرداری نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان کے مطابق سابق صدر نے شاہ چارلس کے جنم دن کے حوالے سے اظہار مسرت کا پیغام دیا۔
ملاقات میں آصف زرداری نے ڈیوڈ کیمرون کے وزیرِ خارجہ بننے پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آصف زرداری نے برطانیہ پر اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے مصالحتی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران آصف زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔
Comments are closed.