پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے چیف جسٹس آف پاکستان کے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے مشورے کا خیر مقدم کیا ہے۔
جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس تھوڑا وقت دیں، ہم بھی مذاکرات کے ذریعے ایک دن میں الیکشن چاہتے ہیں۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومتی اتحاد کو ایک موقف پر لانے کیلئے باہمی مذاکرات شروع کردیے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں اتفاق رائے کے بعد سیاسی مخالفین سے بھی بات کریں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ساتھ کروانے کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے ریمارکس میں کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتیں انتخابات کی تاریخ بدلنا چاہتی ہیں تو عدالت ان کے ساتھ ہے، سیاسی جماعتیں ایک مؤقف پر آجائیں تو عدالت گنجائش نکال سکتی ہے، سیاسی مذاکرات میں اتفاق ہوا تو ٹھیک ورنہ ہم 14 مئی کا حکم دے چکے ہیں۔
سپریم کورٹ نے تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو نوٹس جاری کر دیا، سماعت کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
Comments are closed.