پیر 30؍ جمادی الثانی 1444ھ 23؍ جنوری 2023ء

آصف زرداری کا راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں کامیابی حاصل کرنے کا عزم

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

آصف زرداری راولپنڈی آمد پر ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ سے ملاقات کےلیے اُن کے گھر پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے کارکنان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتی، جلد ہی راولپنڈی کے پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے ملاقات کروں گا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ راولپنڈی کی انتخابی سیاست میں بھرپور حصہ لے کر کامیابی بھی حاصل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پراچہ برادران پیپلز پارٹی کا قیمتی اثاثہ اور راولپنڈی کے کارکنان کی مؤثر آواز ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.