بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری نے نواز شریف کو تیسری بار وزیراعظم بننے کا اہل بنایا تھا، پی پی رہنما

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری نے نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزیراعظم بننے کا اہل بنایا تھا۔ 

عبدرالقادر پٹیل کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کی بےمثال خدمت کی، آصف زرداری کی ہدایت پر سندھ میں بڑے اسپتال بنے جہاں مفت علاج ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کراچی کے عوام کو استعمال کرتے ہیں اور کچھ لوگ دیہی سندھ کے عوام کو استعمال کرتے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ختم کیا تھا، اس منصوبے کو ختم نہ کیا جاتا تو گیس بحران پیدا ہی نہیں ہوتا۔

عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ آصف زرداری نے نواز شریف کو تیسری بار وزیراعظم بننے کا اہل بنایا تھا۔

اس سے قبل مفتاح اسماعیل نے حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں 14 سال سے آصف زرداری کی حکومت ہے، انہیں حساب دینا ہوگا، وہ جوابدہ ہیں، آصف زرداری نے سندھ کے عوام کی ترقی کے لیے کیا کیا؟۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.