بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آصف زرداری نے دبئی لینڈ کیا تو وہ کورونا کا شکار تھے: بختاور بھٹو

بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اُن کے والد اور سابق صدر آصف علی زرداری نے جب دبئی لینڈ کیا تو وہ کورونا وائرس کا شکار تھے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں بختاور بھٹو نے کہا کہ جب آصف علی زرداری دبئی میں اُترے تو ان کے پی سی آر ٹیسٹ نے ان کے کورونا مثبت ہونے کا انکشاف کیا لیکن الحمد اللّٰہ کورونا وائرس کی علامات ہلکی ہیں۔

بختاور بھٹو نے کہا کہ وہ آرام کر رہے ہیں اور قرنطینہ میں ہیں، وہ صحت یاب ہونے پر واپس آ جائیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ إن شاءاللّٰہ! وہ بہت جلد اپنے نواسے سے گلے ملیں گے آپ کی دعاؤں کا شکریہ۔

سابق صدر آصف زرداری کے دبئی روانہ ہونے پر ان کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا سوشل میڈیا پر بیان سامنے آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے حوالے سے بتایا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھا کہ آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا، جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.