ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

آصف زرداری عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کیلئے لاہور آئیں گے

سابق صدر آصف علی زرداری آئندہ چند روز میں لاہور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری جہانگیر ترین سے ان کے بھائی عالمگیر ترین کی وفات پر تعزیت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری لاہور میں سیاسی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کر لی۔

واضح رہے کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے 6 جولائی کو خودکشی کر لی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق عالمگیر ترین نے پستول سے اپنے سر میں گولی مار لی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.