اتوار 6؍ذوالحجہ 1444ھ25؍جون 2023ء

آصف زرداری دبئی روانہ، نواز شریف سے ملاقات متوقع

سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شہر دبئی روانہ ہوگئے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں چند روز قیام کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی دبئی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.