سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو آزاد کشمیر کی حالیہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ دی۔
ملاقات کے وقت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئر بخاری اور قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سردار تنویر الیاس کو وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے۔
توہین عدالت کیس میں وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے بعد سینئر وزیر خواجہ فاروق قائم مقام وزیرِ اعظم بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.