پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کے لیے سرگرمِ عمل رہنے کا عہد کیا۔
آصفہ بھٹو زرداری سے لیاری گرلز کیفے کے ایک وفد نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی ہے۔
ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری کی جانب سے والدہ کے مشن کو پایہ تکمیل پر پہنچانے کے لیے سرگرم عمل رہنے کا عہد کیا۔
ترجمان نے بتایا کہ لیاری گرلز کیفے 6 برس سے لڑکیوں اور خواتین کی سماجی و معاشی بہبود کے لیے سرگرم عمل ہے۔
گرلز کیفے گرد و نواح میں ماحولیاتی مسائل اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی مصروف عمل ہے۔
ملاقات کے دوران آصف بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ قوم سازی میں خواتین کو برابر کا شراکت دار بننے کے قابل بنانا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کا لازمی جز تھا۔
Comments are closed.