پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے عثمان غازی سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔
پیپلز پارٹی کی رہنما اور صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے پارٹی کارکنوں کے دکھ درد میں شریک ہونے والی محترمہ بے نظیر بھٹو کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بلاول بھٹو کے میڈیا ایڈوائزر عثمان غازی کے والد کی وفات پر تعزیت کے لیے عثمان غازی کی رہائش گاہ پہنچیں۔
انہوں نے عثمان غازی سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے عثمان غازی کی والدہ سے بھی تعزیت کی اور پارٹی رہنماوں کے ساتھ 2 گھنٹے تک ان کے گھر پر رہیں۔
اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے عثمان غازی کو والدہ اور دیگر اہل و عیال کے ساتھ کچھ عرصہ آرام کرنے اور وقت گزارنے کی ہدایات بھی کی۔
واضح رہے عثمان غازی بلاول بھٹو کی میڈیا ٹیم کا اہم حصہ ہیں اور زیادہ تر ملکی و غیر ملکی دوروں میں وہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوتے ہیں۔
عثمان غازی کی بہترین میڈیا مینجمنٹ کے سبب بلاول بھٹو زرداری انہیں خصوصی اہمیت دیتے ہیں، تاہم والد کی وفات کے سبب وہ جاپان کے دورے میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے ساتھ نہیں ہونگے۔
Comments are closed.