آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آشٹن اگر اور جوش انگلس کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں ترجمان آسٹریلوی ٹیم کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کے آج صبح ٹیسٹ کئے گئے تھے، ان کے دوپہر میں دوبارہ ٹیسٹ کیے جائیں گے، منفی ٹیسٹ آنے پر ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ فٹ ہونے کی صورت میں کل ٹی ٹوئنٹی میچ کے لئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
خیال رہے کہ ون ڈے سیریز سے قبل آشٹن اگر اور جوش انگلس کا کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا۔
Comments are closed.