آسکر ایوارڈز کی تقریب میں یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کو آن لائن تقریر کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اکیڈمی نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کی آسکر ایوارڈز کی تقریب میں بات کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق 95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی۔
واضح رہے کہ یوکرینی صدر ولودومیر زیلینسکی کئی ایوارڈز تقریبات میں روس اور یوکرین کی جنگ پر گفتگو کرچکے ہیں۔
Comments are closed.