اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

آسٹریلیا کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس T20 ورلڈ کپ سے باہر

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جوش انگلس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

جوش انگلس گزشتہ روز سڈنی میں گولف کھیلتے ہوئے انجرڈ ہوئے تھے، ان کے ہاتھ پر گولف کلب لگنے سے کٹ آیا تھا۔

آسٹریلوی کرکٹر جوش انگلس کو اسپتال  لے جایا گیا جہاں ان کی انجری کا معائنہ بھی کیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کٹ زیادہ گہرا نہیں، لیکن زخم ٹھیک ہونے میں چند دن لگیں گے۔

جوش انگلس آسٹریلیا کے فرسٹ چوائس وکٹ کیپر نہیں ہیں۔ میتھیو ویڈ آسٹریلیا کی پلئینگ الیون میں شامل ہوتے ہیں

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا نے بیک اپ وکٹ کیپر بیٹر کے لیے سوچ بچار شروع کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.