برطانوی بادشاہ چارلس سوم کو تاجپوشی سے قبل ایک اور سخت وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں موجود آسٹریلیا کے نئے ہائی کمشنر اسٹیفن اسمتھ نے خبردار کیا ہے کہ کنگ چارلس کو لامحالہ آسٹریلیا میں سربراہ مملکت کے عہدے سے ہٹا دیا جائے گا۔
اسٹیفن اسمتھ کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ناگزیر ہے کہ آسٹریلیا بادشاہت کو ختم کر دے گا لیکن یہ پیش رفت کیسے ہوئی یہ مکمل طور پر اس وقت کی آسٹریلوی حکومت کا معاملہ ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں بادشاہت کے لیے اب بھی بہت احترام پایا جاتا ہے کیونکہ آسٹریلیا وقتاً فوقتاً اس بات پر غور کرتا ہے کہ اسے ملک میں آئینی انتظامات کے بارے میں کیا کرنا چاہیئے۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر کا یہ بیان آسٹریلیا کے مرکزی بینک کی جانب سے اس اعلان کے دو ماہ بعد آیا ہے کہ ملک میں 5 ڈالر کے نوٹ پر اب شاہ چارلس کی تصویر نمایاں نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ شاہ چارلس دولت مشترکہ کے 14 ممالک کے سربراہ ہیں جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، گریناڈا، جمیکا، نیوزی لینڈ اورپاپوا نیو گنی شامل ہیں۔
Comments are closed.