پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کوچ عمر گل نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کی پچز اور کنڈیشنز کو مدِنظر رکھتے ہوئے پریکٹس کر رہے ہیں۔
عمر گل نے کہا ہے کہ امید ہے آسٹریلیا میں اچھے نتائج دیں گے، نسیم شاہ کا ری ہیپ جاری ہے، آسٹریلیا کے دورے میں نسیم شاہ کی کمی محسوس ہوگی۔
واضح رہے کہ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کے کیمپ میں مزید 3 بولرز کو شامل کر لیا گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ثمین گل، علی شفیق اور محمد علی تربیتی کیمپ کا حصہ بن گئے ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 14 دسمبر سے شروع ہوگی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک میلبرن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک سڈنی میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.