آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری سڈنی ٹیسٹ میچ میں نوجوان کھلاڑی صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔
ذرائع کے مطابق امام الحق کو تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان ٹیم منیجمنٹ امام الحق کی سست بیٹنگ سے خوش نہیں ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف امام الحق نے 2 ٹیسٹ میچز کی 4 اننگز میں ایک نصف سنچری کے ساتھ 94 رنز بنائے، انہوں نے سیریز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 301 گیندیں کھیلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ کا بیٹرز کو واضح پیغام ہے کہ مثبت اور ٹیم کے لیے بیٹنگ کریں۔
میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں امام الحق نے اپنا پہلا رن 18ویں گیند پر بنایا تھا۔
علاوہ ازیں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان شاہین شاہ آفریدی کے لیے بھی ٹیم منیجمنٹ نے منصوبہ تیار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو سڈنی ٹیسٹ سے پہلے بولنگ سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 3 جنوری سے شروع ہونے والے سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے شاہین آفریدی نیٹ پر بولنگ نہیں کریں گے۔ انہیں سڈنی ٹیسٹ سے پہلے زیادہ سے زیادہ آرام کروانے کی حکمت عملی ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹیم منیجمنٹ سڈنی ٹیسٹ میں شاہین آفریدی سے زیادہ بولنگ نہیں کروائے گی۔
شاہین آفریدی 2 ٹیسٹ میچوں میں 99.2 اوورز کرا چکے ہیں۔
Comments are closed.