میلبرن ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 262 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور پاکستان کو جیت کیلئے 317 رنز کا ہدف درکار ہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میلبرن میں کھیلا جارہا ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔
میچ کے چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز 6 وکٹ پر 187 رنز سے آگے بڑھائی۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے ابتدائی اوورز میں ہی مچل اسٹارک کو آؤٹ کردیا، جس کے بعد عامر جمال نے بھی 2 وکٹ حاصل کیے۔
آسٹریلیا کی آخری وکٹ میر حمزہ کے حصے میں آئی اور پوری ٹیم 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی.
پاکستان کو پہلی اننگز کے 54 رنز کے خسارے کے بعد اب جیت کیلئے 317 رنز کا ہدف ملا ہے جبکہ اس کی 10 وکٹیں اور تقریباً ڈیڑھ دن کا کھیل باقی ہے۔
Comments are closed.