بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشیز سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل اور ایشز سیریز کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے پیٹ کمنز کپتان اور اسٹیو اسمتھ نائب کپتان ہوں گے۔

مارکس ہیرس، جوش انگلس اور مچل مارش کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اعلان کردہ 17 رکنی اسکواڈ میں اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، مچل اسٹارک، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن، ٹوڈ مرفی، میتھیو رنشا اور ڈیوڈ وارنر شامل ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 7 سے 11 جون کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ 16 جون سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کھیلی جائے گی

آسٹریلوی ٹیم مئی کے آخر میں انگلینڈ پہنچے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.