جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آسٹریلیا میں کتے کو عمارت سے پھینکنے والی خاتون کو سزا

آسٹریلیا میں شاپنگ سینٹر کی دوسری منزل سے اپنے کتے کو نیچے پھینکنے والی خاتون کو جیل بھیج دیا گیا۔

آسٹریلوی اخبار کے مطابق عدالت نے اس عمل پر خاتون کو ایک سال کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق عدالت نے 26 سالہ خاتون کے اس عمل کو جان بوجھ کر اور منصوبہ بندی کے تحت کرنا قرار دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون نے اپنی اس حرکت کا اعتراف کرلیا تھا اور اس واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جبکہ اس واقعے میں کتے کو شدید چوٹیں آئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں گزشتہ سال اپریل میں پیش آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.