آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق مظاہرین نے اسٹیٹ لائبریری سے پارلیمنٹ کی جانب مارچ کیا اور غزہ میں اسرائیلی جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق احتجاج کے شرکاء نے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں مسلسل دسویں اتوار فلسطین کی حمایت میں احتجاج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی ممالک میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا جا چکا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.