قومی ٹیسٹ کرکٹر افتخار احمد نے کہا ہے کہ پورے دن کی بیٹنگ میں 250 رنز بنانے والی سوچ بدلنا ہوگی۔
جیو نیوز سے گفتگو میں افتخار احمد نے کہا کہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ جیتنے کے لیے صرف سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ ہم آسٹریلیا میں نہیں جیت پا رہے جبکہ بھارت جیت کر آتا ہے، ہم اب تک نہیں جیت سکے۔
افتخار احمد نے مزید کہا کہ پختہ ارادے کے ساتھ کھیلیں تو کسی کنڈیشن میں مسئلہ نہیں ہوگا، پورے دن بیٹنگ کرکے 250 رنز کرنے والی سوچ بدلنا ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ زمانہ بدل گیا ہے، اب 90 اوورز کھیل کر 400 رنز بنانے ہیں، ورنہ دباؤ میں ہوں گے۔
ٹیسٹ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی پلیئر کو موقع دینا ہے تو تسلسل کے ساتھ دیں، کھلاڑی ڈومیسٹک میں محنت کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں آتا ہے۔
Comments are closed.