آسٹریلیا کی ہنٹر (Hunter) ویلی میں بس حادثے میں 10 افرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں مسافر شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک موڑ پر حادثہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق 58 سالہ بس ڈرائیور کو معمولی چوٹیں آئیں، اسے حراست میں لے کر حادثے کی تفتیش شروع کردی ہے۔
آسٹریلوی پولیس کا یہ بھی بتانا ہے کہ حادثے کے وقت علاقے میں شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔
دوسری جانب آسٹریلوی وزیراعظم نے شادی کے موقع پر بس کو حادثہ پیش آنے پر مرنے والوں کے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Comments are closed.