آسٹریلوی صحافی میلنڈا فیرل بھی آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی شاندار کارکردگی سے متاثر ہوگئیں۔
میلنڈا فیرل نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’وہ ایک آسٹریلوی صحافی ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ آسٹریلیا کی حمایت کرتی ہیں‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’وہ درحقیقت معیاری کرکٹ کی حمایت کرتی ہیں اور خوش قسمتی سے اُنہیں یہاں کراچی میں بہت کچھ دیکھنے کو ملا‘۔
اُنہوں نے کہا کہ’اُنہیں خاص طور پر پہلی بار بابر کو اپنے ہوم گراؤنڈ پرکھیلتے دیکھنا بہت اچھا لگا‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اورعبداللہ شفیق نے جس طرح کھیلتے ہوئے ذہنی دباؤ کو کنٹرول کیا، بہت ہی متاثر کن تھا‘۔
انکا کہنا تھا کہ’مجموعی طور پر، یہ ان دونوں بلے بازوں کی طرف سے ایک غیر معمولی تبدیلی تھی اور بالآخر، انہوں نے آسٹریلیا سے پورا کھیل چھین لیا‘۔
میلنڈا فیرل نے آسٹریلیا کی کارکردگی کے بارے میں کہا کہ’ آسٹریلیا نے چند مواقع گنوا دئیے، میچ کے آخر میں کچھ کیچز چھوڑدیے، لیکن جیسا کہ آپ جانتے ہیں، کرکٹ میں ایسا ہوتا ہے‘۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اُنہیں یقین ہے کہ لاہور ٹیسٹ بھی اسی طرح سنسنی خیز ثابت ہونے والا ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ’آسٹریلیا اور پاکستان دونوں نےمعیاری کرکٹ کھیلی، اور یہ یقینی بناتا ہے کہ لاہور ٹیسٹ بھی مسابقتی ہی ہونے جا رہا ہےاور وہ آخری ٹیسٹ کی منتظر ہیں، اور امید کرتی ہیں کہ وہاں میچ کا نتیجہ دیکھنے کو ملے گا‘۔
آخر میں میلنڈا فیرل نےکراچی والوں کی شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور جلد ہی اس شہر میں دوبارہ آنے کی خواہش ظاہر کی۔
Comments are closed.