بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ احمد آباد میں جاری ہے جہاں ویرات کوہلی کی عام مگر موقع کے مناسبت سے تھوڑی عجیب حرکت نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
میچ میں آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے 22 ویں اوور کے بالکل شروع ہونے سے پہلے تک ویرات کوہلی گراؤنڈ میں فیلڈنگ کے دوران پیٹ پوجا میں مصروف رہے۔
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے گیند کرانے سے بالکل پہلے ویرات کوہلی نے کھانے کی چیز کو واپس جیب میں ڈالنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی پروٹین/ انرجی بار کھا رہے تھے۔
آسٹریلوی بیٹر مارنوس لبوشین نے جیسے ہی گیند کو کھیل لیا تو اس کے فوری بعد ویرات کوہلی نے پھر سے جیب سے بار کو نکال کر کھانا شروع کردیا تاہم اس بار انہوں نے اسے اکیلے نہیں بلکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی بانٹنے کا فیصلہ کیا۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی نے اپنے برابر میں تیسری سِلپ پوزیشن پر کھڑے شریاس کو بار دی جو انہوں نے جیب میں رکھ لی۔
واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
Comments are closed.