بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلوی اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کراچی سے لاہور روانہ

کراچی میں دوسرے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد آسٹریلوی اور پاکستانی کرکٹ ٹیمیں کراچی سے لاہور روانہ ہوگئیں۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑی اور انتظامیہ ایک ہی پرواز پی کے 6312 سے روانہ ہوئے، کھلاڑیوں کو لاہور پہنچانے کے لیے قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز کا انتظام کیا گیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر مارنوس لابوشین قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ’فین‘ ہوگئے۔

کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں ہوٹلز سے کراچی ایئرپورٹ پہنچایا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر خصوصی پرواز کیلئے بورڈنگ کی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.