منگل25؍شوال المکرّم 1444ھ16؍مئی 2023ء

آسٹریا: ٹرین کے لاؤڈ اسپیکر پر ہٹلر کی تقریر چل پڑی، مسافر رنجیدہ

اتوار کو آسٹریا کی ایک ٹرین میں نازی جرمنی کے فوجی آمر ہٹلر کی تقریر لاؤڈ اسپیکر پر چل پڑی۔

یہ ٹرین بریگینز سے ویانا کا سفر کر رہی تھی، گو کہ ہٹلر کی تقریر صرف 30 سیکنڈ تک نشر ہوئی لیکن مسافروں میں شدید بےچینی پھیل گئی۔

واقعے کے وقت آسٹریا کے ایک رکن پارلیمنٹ بھی ٹرین میں تھے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس واقعے پر متعلقہ حکام کارروائی کریں گے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جو ٹرین کے لاؤڈ اسپیکر تک پہنچ گئے تھے۔

ٹرین کمپنی نے بتایا کہ اس نے دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

یاد رہے کہ ہٹلر آسٹریا میں پیدا ہوا تھا۔ نازی جرمن فوج نے 1938 میں اس پر قبضہ کرکے جرمنی میں الحاق کر دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.