پیر26؍رمضان المبارک 1444ھ17؍اپریل 2023ء

آزاد کشمیر کے نئے وزیرِ اعظم کا انتخاب آج ہو گا

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے ہو گا جس کے ایجنڈے میں نئے قائدِ ایوان کا انتخاب شامل ہے۔

پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں کے درمیان وزارتِ عظمیٰ کا مقابلہ متوقع ہے۔

سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کو توہینِ عدالت پر ہائی کورٹ نے نا اہل کر دیا تھا۔

قائدِ ایوان کا انتخاب جیتنے کے لیے سادہ اکثریت درکا ہو گی۔

52 کے ایوان میں کم ازکم 27 ووٹوں کے ساتھ قائدِ ایوان کو منتخب کیا جائے گا ۔

نئے قائدِ ایوان آزاد کشمیر کے پندرہویں وزیرِ اعظم ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.