آزاد کشمیر حکومت نے مخلوط نظام تعلیم والے تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کو حجاب پہننے کا حکم دے دیا ہے۔
حکومت نے اس حوالے سے سرکلر جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مخلوط نظام تعلیم والے تعلیمی اداروں میں حجاب کے حکم پر عملدرآمد کروائیں۔
آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے سرکلر میں حجاب کی پابندی نہ کروانے پر سربراہ تعلیمی ادارے کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔
سرکلر میں حجاب نہ کرنے والی طالبات یا ٹیچرز کے خلاف کسی سزا کا ذکر نہیں کیا گیا۔
وزیر تعلیم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ خواتین سے متعلق ہمارے مذہب میں بھی ہے کہ حجاب کرنا چاہیے، کچھ ایسے معاملات ہوئے جن پر طلبا اور خواتین اساتذہ کو حجاب پہننے کا کہا گیا ہے۔
Comments are closed.