آزاد کشمیر وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہونے کے ساتھ بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوگیا ہے۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ پنڈی مظفرآباد شاہراہ کے سوا مظفرآباد کی دیگر تمام مرکزی شاہراہیں آمد و رفت کیلئے بند ہیں۔
ایس ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مانسہرہ، مظفرآباد، نیلم مظفرآباد، لیپہ مظفرآباد شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک کےلیے بند ہیں، باغ سدھن گلی روڈ، تولی پیر راولا کوٹ، بان بہک روڈ بھی مٹی کا تودے گرنے سے بند ہیں۔
Comments are closed.