آزاد کشمیر کی نئی حکومت میں کابینہ کی تشکیل التواء کا شکار ہوگئی، اسپیکر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب تک کابینہ کی تشکیل روک دی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور، ن لیگ کے وقار نور کو ابھی تک وزارت کا قلمدان ملا ہے، وزراء کو محکموں کی الاٹمنٹ پر پی ڈی ایم بھی اختلافات کا شکار ہے۔
پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک نے متفقہ طور پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا انتخاب کیا تھا۔
12 اراکین اسمبلی پر مشتمل پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک حکومت میں شامل ہوچکا ہے۔
اسپیکر اسمبلی کی نشست پر متفقہ امیدوار پیپلز پارٹی کےچوہدری لطیف اکبر کو بنایاجانا تھا۔
پی ٹی آئی کے چوہدری مقبول گجر نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
Comments are closed.