آزاد جموں و کشمیر کا مالی سال 24-2023ء کے لیے بجٹ پیش کر دیا گیا۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا جس کی صدارت اسپیکر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کی۔
اجلاس میں یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔
اسمبلی اجلاس میں بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔
وزیرِ خزانہ کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے کہا کہ ایوان 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔
وزیرِ خزانہ آزاد کشمیر کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے بجٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بجٹ کا کل حجم 232 ارب روپے سے زائد رکھا گیا ہے۔
Comments are closed.