آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع کردی گئی، مزید 27 نئے وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، جس کے بعد کابینہ کی مجموعی تعداد 29 ہوگئی۔
صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وزراء سے حلف لیا، جن میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے 9، مسلم لیگ (ن) کے 3، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15 منحرف اراکین شامل ہیں۔
حلف اٹھانے والوں میں سردار محمد حسین خان، عامر عبدالغفار لون، سردار میر اکبر خان، دیوان علی خان چغتائی، عبدالوحید، چوہدری ارشد حسین، محمد احمد رضا قادری، چوہدری محمد رشید، عبدالماجد خان، راجہ محمد صدیق اور چوہدری محمد اکبر شامل ہیں۔
جاوید اقبال بڈھانوی، سید بازل علی نقوی، سردار محمد جاوید ایوب، سردار عامر الطاف، اظہر صادق، نثار انصر، چوہدری محمد اخلاق، محمد اکمل سرگالہ، ظفر اقبال ملک، فہیم اختر، چوہدری یاسر سلطان، جاوید بٹ، محمد عاصم شریف، چوہدری عامر یاسین، قاسم مجید اور ضیاالقمر بھی حلف اٹھانے والے وزراء میں شامل ہیں۔
Comments are closed.