آزاد کشمیر میں ایک شخص کے قتل کے ملزم کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی راولاکوٹ کے مطابق کوٹلی کے رہائشی محمد ریاض کا 8 ستمبر کو قتل ہوا، جس کا مقدمہ امام مسجد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مدعی امام مسجد کے مطابق محمد ریاض ایک رات پہلے ہی بطور مہمان آیا تھا، نماز پڑھانے کے بعد میں کمرے کی طرف جا رہا تھا تو فائرنگ کی آواز آئی۔ فائرنگ کی آواز سننے پر نیچے آیا تو محمد ریاض موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق فرار ہوتے وقت ملزم کا موبائل فون گر گیا، جس سے اس کی شناخت ہوئی، ملزم نے لاہور میں عارضی سکونت اختیار کر رکھی تھی۔
Comments are closed.