آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس تاخیر کا شکار ہے، اجلاس دن 11 بجے شروع ہونا تھا۔
قائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ آج شیڈول نہ دیا گیا تو احتجاج کریں گے اور عدلیہ سے رجوع کریں گے۔
چوہدری لطیف اکبر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاق بنایا ہوا ہے، 6 دن سے شیڈول جاری نہیں کیا جا رہا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی سیشن میں ہو تو وزیراعظم کے انتخاب تک اجلاس جاری رہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کو ایک دن کےلیے ملتوی نہیں کر سکتے، حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، یہ اس لئے بھاگ رہے ہیں کہ ان کو شکست نظر آرہی ہے۔
چوہدری لطیف نے کہا کہ ان کے پاس نمبر پورے ہوتے تو یہ ایک دن بھی دیر نہ کرتے۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک اور اسد قیصر ناراض ہوکر یہاں سے چلے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شیڈول جاری نہ کرنا آئین اور قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
Comments are closed.