اتوار 4؍محرم الحرام 1445ھ23؍جولائی 2023ء

آزاد کشمیر: تودے گرنے سے وادی لیپہ کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع

آزاد کشمیر میں مٹی کے تودے گرنے کے باعث وادیٔ لیپہ کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو گیا۔

موجی شیرھ گلی روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ سے ٹریفک بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وادیٔ نیلم میں نالہ تہجیاں میں لکڑی سے بنی 1 مسجد اور 3 مکانات ریلے میں بہہ گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر شاردہ نے کہا ہے کہ تہجیاں نالہ میں سیلاب سے کئی مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے، سیلاب سے رابطہ سڑکیں متاثر ہونے کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے دریائے نیلم میں درمیانی درجے کا سیلاب ہے، متاثرہ افراد کی محفوظ مقام پر منتقلی کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

سوات میں بحرین کے علاقے مدین میں گھر پر پہاڑی تودہ گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے نیلم میں مقامی شہری ڈوب گیا یے جس کی تلاش جاری ہے۔

محکمۂ برقیات کا کہنا ہے کہ وادی نیلم اور بالائی علاقوں میں بجلی اور انٹر نیٹ سروس شدید متاثر ہوئی ہے، سیلابی ریلوں کے باعث بجلی کے کھمبے اور لائنیں متاثر ہونے سے بجلی بند ہے۔

وادیٔ نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ تہجیاں نالہ میں متاثرہ خاندانوں کے لیے امدادی سامان بھیج دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.