آزاد کشمیر اور شیخوپورہ میں ٹریفک حادثات میں 13 مسافر جاں بحق ہوگئے۔
کوٹلی میں ناڑ کے مقام پر زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 10 مسافر جاں بحق ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں 35 سے زائد زائرین سوار تھے، زائرین نیریاں شریف کے عرس سے واپس آرہے تھے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال میرپور منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب فیض پور کے قریب مسافر بس الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کوٹ ادو سے لاہور جارہی تھی، حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا۔
Comments are closed.