جمعہ 23؍رمضان المبارک 1444ھ14؍اپریل 2023ء

آزاد کشمیر، نئے وزیراعظم کا انتخاب آج متوقع

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں آج نئے وزیراعظم کا انتخاب متوقع ہے، نئے وزیراعظم کے انتخاب کا شیڈول صبح جاری ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعظم کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان مقابلہ ہوگا، دونوں جماعتوں کی جانب سے نمبرز پورے کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

رپورٹس کے مطابق آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔

53 کے ایوان میں سردار تنویر کی نااہلی کے بعد حکومتی اتحاد کو 32 اراکین جبکہ اپوزیشن جماعتوں کو 20 اراکین کی حمایت حاصل ہے، سادہ اکثریت کے لئے 27 اراکین کی حمایت درکار ہے۔

دوسری جانب سابق اسپیکر اسد قیصر اور پرویز خٹک ٹیم کے ہمراہ مظفرآباد پہنچ گئے ہیں۔

ادھر وزیراعظم کے لئے اپوزیشن کی جانب سے چودھری یاسین اور چودھری لطیف اکبر کے نام پر غور کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.